Wednesday, July 29, 2009

زرداری زندہ باد

بل گیٹس جب پاکستان آیا تھا اور یہاں پر سرمایہ کاری کی پیشکش کی تو اس وقت کی حکومت کے چھوٹے افسروں سے لے اعلٰی عہدے داروں یہاں تک کہ وزیر اعظم شوکت عزیز اور صدر مشرف تک نے ان سے اپنی اپنی فیصدی کا مطالبہ کیا ۔ نتیجتا بل گیٹس بغیر کسی معاہدے کے چلا گیا اور یوں لاکھوں بے روزگار تعلیم یافتہ نوجوانوں کی امیدیں دم توڑ گئیں۔ مشرف اپنے حواریوں کے ساتھ رخصت ہوا تو سب نے سکھ کا سانس لیا کہ اب تو کم از کم حالات کچھ بہتر ہوجائیں گےاور مایوسی کے شکار نوجوان کو ایک دفعہ پھر امید کی شمع روشن دکھائی دی، لیکن جناب زرداری صاحب نے آتے ہی دس پرسنٹ سے بیس پر چلانگ لگا دی اور ملک کو ایک دفعہ پھر داؤ پر لگا دیا۔ عوام کا خیال تھا کہ ایک لمبا عرصہ جیل میں رہنے کی وجہ سے شاید اس میں تبدیلی آئی ہوگی اور اب وہ پہلے والا زرداری نہیں ہوگا ، اس نے تو آتے ہی سارے ریکارڈ توڑ دیے۔
اب تو وہ علی الاعلان ہر کنٹریکٹ میں اپنا حصہ مانگ رہا ہے۔
جاپان کی ایک سرکاری کمپنی کے ایک عہدے دار سے جب پوچھا گیا کہ پاکستان اور انڈیا سے آنے والے آفیشلز میں سے کس کے ساتھ آپ کی ڈیلنگ آسانی سے ہوجاتی ہے تو اس نے جواب دیا کہ پاکستانی وفود کے ساتھ ہماری ڈیلنگ بڑی آسان ہوتی ہے۔ اور وہ اس طرح کہ جب یہ لوگ جاپان خریداری کی خاطر آجاتے ہیں تو ان کا مطالبہ ہوتا ہے کہ ہمیں کسی اچھے ہوٹل میں ٹہرائیں جہاں لڑکیاں اور شراب ملے۔ ہم ان کو ان چیزوں میں لگا دیتے ہیںاور خود ہی اپنی شرائط پر کنٹریکٹ تیار کر کے ان سے سائن کروا دیتے ہیں، جب کہ بھارتی وفود کی کوشش ہوتی ہے کہ اپنے ملک کے لیے زیادہ سے زیادہ فائدہ دلوائے اور ان کی شرائط پر
خرید وفروخت ہوجائے چنانچہ ان کے ساتھ ڈیلنگ میں ان کو ہی زیادہ فائدہ ہوتا ہے۔
اگر کوئی پوچھے کہ زرداری صاحب جب سے آئے ہیں پاکستان میں کتنے دن قیام کیا ہے تو جواب دینا مشکل ہوجائے گا، پھر اگر ان دوروں بلکہ سیروتفریح پر اٹھنے والے اخراجات کا اگر اندازہ لگایا جائے تو ۔۔۔۔۔۔۔۔ اللہ ہی ہمارا حافظ وںاصر ہو

Tuesday, September 23, 2008

یہ کیا ہورہا ہے؟

ہمارے ملک کو کس کی نظر لگ گئی ہے؟ کہیں دھماکے ہیں تو کہیں بمباری۔ کہیں امریکی فوج ہمارے لوگوں کو تہہ وبالا کر رہی ہے تو کہیں اپنی فوج گولیوں کی بارش کرتی نظر آرہی ہے۔ کہیں عسکریت پسند لقمہ اجل بن رہے ہیں اور کہیں وہ لوگ جو نہ دہشت گردی کو جانتے ہیں نہ اس کے معنی ومفہوم سے واقف ہیں،جبکہ کہیں خود پاک فوج کے جوان ظلم وبربریت کا شکار ہوتے نظر آتے ہیں۔
آخر یہ سب کچھ کیوں ہے؟
یہ سلسلہ آخر کب رکے گا؟
کون اس کا حقیقی ذمہ دار ہے؟